غزہ شہر:مصروف کاروباری علاقے میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق ، 10 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

غزہ شہر کے مصروف کاروباری علاقے میں واقع ایک مکان میں جمعرات کو دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

عید کے تیسرے روز ہونے والے اس دھماکے سے الزاویہ میں واقع مکان کا بیشتر منہدم ہوگیا ہے اور اس سے ملحقہ متعدد عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچاہے۔فوری طور پر اس دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Advertisement

غزہ شہرسے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہری دفاع کی ٹیموں اور پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں مکانوں اور دکانوں کولگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔پولیس دھماکے کی وجوہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، اس نے اس کو غزہ کا داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

غزہ شہر پہلے ہی مئی میں اسرائیل کی مسلط کردہ گیارہ روزہ جنگ کے نتیجے میں تباہ حال ہے اور ابھی تک شہر میں بحالی اورتباہ شدہ عمارتوں کی ازسرنو تعمیر کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فضائی اور زمینی بمباری سے کم سے کم 260 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ان میں 67 بچے اور 39 خواتین شامل تھیں۔غزہ کی حکمراں حماس نے اس جنگ میں اپنے 80 مزاحمت کاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔غزہ سے اسرائیل کی جانب گولہ باری سےایک فوجی اور دو بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی ماہ کے اوائل میں عالمی بنک نے اپنا یہ تخمینہ ظاہرکیا تھا کہ غزہ میں تعمیرنوپرساڑھے 48 کروڑ ڈالرلاگت آئے گی۔ان میں 38 کروڑ ڈالر صرف تعمیراتی کام کی مد میں صرف ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں