حج سیزن کے اختتام کے بعد معتمرین کے پہلے گروپ کی مسجد حرام آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حج سیزن کے مکمل ہونے کے بعد عمرہ زائرین کا پہلا گروپ ہفتے کی شب 12 بجے مسجد حرام پہنچ گیا۔ اس سے قبل مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ اعتمرنا ایپلی کیشن سے بکنگ کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ آج اتوار کے روز سے شروع ہو رہا ہے۔

اس سلسلے میں مسجد حرام کے امور کے نگرانِ اعلی کے سکریٹری ڈاکٹر سعد المحيميد نے بتایا کہ جنرل پریذیڈنسی نے معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کے لیے اپنی تمام افرادی قوت اور آلات کا استعمال کیا ہے۔ یہ اقدامات احتیاطی تدابیر کے مطابق کیے گئے ہیں۔

Advertisement

المحیمید نے مزید بتایا کہ احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات میں حرم میں آمد و رفت ، عمرہ اور نماز کے دوران میں نمازیوں کا قریب نہ ہونا شامل ہے۔ حرم کے تمام داخلی راستوں پر جسمانی درجہ حرارت جانچنے کے آلات فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی تربیت یافتہ عملہ بھی پوری طرح چوکس ہے تا کہ مسجد حرام کا رخ کرنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

المحیمید کے مطابق جنرل پریذیڈنسی نے معتمرین کے جتھوں کے بیچ سماجی فاصلہ یقینی بنانے پر کام کیا ہے۔ ہر گروپ کے اندر آنے اور باہر جانے کے واسطے حرم کی دروازے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد کسی بھی قسم کی بھیڑ سے بچنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں