یمن اور حوثی

حوثی ملیشیا کے مملکت پر ڈرون حملے، اردن اور عرب پارلیمنٹ کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب پارلیمنٹ اور اردن نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ حوثی ملیشیا ایک دہشت گرد تنظیم ہے جسے دنیا اور خطے میں دہشت گردی اور افراتفری پھیلانے کے لیے تہران سے چلایا جا رہا ہے۔

گذشتہ روز ایک بیان میں عرب پارلیمنٹ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ حوثی ملیشیا کے مجرمانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ حوثیوں کی کارروائیوں کی وجہ سے خطے اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ بین الاقوامی برادری ایسے اقدامات اٹھائے جن سے ایرانی سرپرستی میں ان دہشت گرد گروہوں اور انکی مالی امداد کرنے والوں کا ہاتھ روکا جا سکے۔

Advertisement

بیان میں اس ضمن میں سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا یقین دلاتے ہوئے کہا گیا کہ مملکت کی سکیورٹی عرب قومی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد کی فضائیہ کی چوکسی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی بروقت کارروائیوں سے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے بارود سے لدے ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں