سعودی عرب: سیف جدہ کا ریتلا ساحل سیاحوں کی توجہ کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے جنوب میں واقع سیف جدہ کا سرخ ریتلا ساحل اپنے نیلگوں پانیوں اور بھوری ریت کی بہ دولت سیاحوں کے لیے غیرمعمولی کشش رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ’عروس البحر‘ کا لقب بھی دیا جاتا ہے۔

یہ ریتلا ساحل 3000 میٹر طویل ہے اور سال بھر سیاح یہاں آتے اور ساحل کے قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Advertisement

شہری یہاں پر سمندری کھیل کھلیتے، گھوڑ سواری کرتے، سمندری لہروں پر تیراکی کرتے اور دیگر سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ساحل کے کنارے موجود سبزہ اس کے قدرتی حسن کو اور بھی بڑھا دیتا ہے۔ دوسری طرف حکومت کی جانب سے یہاں پر سیاحوں کی سہولیات کے لیے تمام وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ ایک بڑی کار پارکنگ ہے جس جس میں سات ہزار گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں۔ اسمارٹ ٹوائلٹس، آرام کرسیاں، موبائل اور دیگر ڈیوائسز کی چارجنگ کے لیے پلگ، گرمی سے بچنے کے لیے سائبان جیسی سہولیات شامل ہیں۔

سعودی عرب کی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ سیف جدہ ساحل سیاحوں کو بہت کچھ فراہم کرتا ہے۔ گھوڑ سواری کی جاسکتی ہے، پیراکی، غوطہ خوری اور یادگاری تصاویر کے حصول کے لیے بہترین مقام ہے۔

سیاحت کے عشاق یہاں پرموجود سمندری جانداروں کے شکار اور ان کے تیار کردہ لذیذ پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں