ميڈيکل سروسز کے بدلے عراق، لبنان کو ایک ملین ٹن بھاری ایندھن فراہم کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراقی دارالحکومت بغداد ميں ايک معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی، جس کے تحت عراق ميڈيکل سروسز کے بدلے لبنان کو اس کے پاور پلانٹس کے ليے آئندہ ايک سال کے دوران ايک ملين ٹن ايندھن فراہم کرے گا۔

اس وقت دونوں ممالک کو توانائی کے شديد بحران کا سامنا ہے، جس سے بالخصوص ان ملکوں ميں بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ لبنان ميں چند مقامات پر دن ميں بائيس گھنٹوں تک کی لوڈ شيڈنگ جاری ہے۔

خام تيل کی پيداوار ميں عراق اوپيک کا دوسرا اہم ترين ملک ہے۔ مگر سالہا سال سے جاری مسلح کارروائيوں، بد امنی اور ديگر وجوہات کی بنا پر يہ شعبہ کافی متاثر ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں