.

سعودی بحریہ میں 'جازان' جنگی جہاز کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی شاہی بحریہ میں جدید ترین جنگی جہاز 'جازان' کی شمولیت کے موقع پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق شاہی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے اسپین میں ہونے والی اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ انھوں نے جدید ترین جہاز کی سعودی بحری بیڑے میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے امیر البحر کا کہنا تھا کہ "مملکت کے سروات پروجیکٹ کے تحت سعودی بحریہ ہر قسم کے چیلنجوں اور حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے اور اس نئے جہاز کی بدولت سعودی مفادات کے دفاع اور خطے کے سمندری سرحدوں کے تحفظ میں بہتری آئے گی۔"

امیر البحر کے مطابق "سراوات منصوبے کے تحت تیار ہونے والے تمام جہاز جدید ترین ٹکنالوجی سے لیس ہیں اور وہ بآسانی فضاء، زمین اور زیر سمندر موجود اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔"