سعودی عرب کاڈیڑھ سو مزید طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ پرباہربھیجنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے ثقافتی اسکالرشپ پروگرام کے تحت مزید 149 طلبہ وطالبات کو دنیا کی بہترین اور معیاری جامعات میں اسکالرشپ کے تحت اعلیٰ تعلیم کے لیےبھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام سعودی عرب میں ثقافتی مضامین میں سعودی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور درست سمت تعلیمی ٹریک فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس پروگرام کے تحت سعودی طلبہ وطالبات کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں وظائف پر بھیجا جائے گا۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں طلبہ کا تناسب 26 فی صد اورطالبات کا 74 فی صد ہے۔
وزارت ثقافت نے وضاحت کی کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ تعلیم شروع کرنے والے مرد اور خواتین انڈرگریجوایٹس کا تناسب 50 فی صد تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ ماسٹر کے طلبہ کی شرح 49 فی صد اور پی ایچ ڈی طلبہ کی شرح ایک فی صد تک پہنچ گئی ہے۔ ان طلبہ وطالبات کو مختلف تخلیقی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان میں ادب ، لسانیات، ڈیزائن ، بصری فنون، تھیٹر ، لائبریری سائنس ، عجائب گھر ، میوزک ، آثار قدیمہ ، کوکنگ آرٹ، فن تعمیر ، فلم سازی اور فیشن ڈیزائن جسے شعبے شامل ہیں۔
وزارت ثقافت نے واضح کیا کہ ثقافتی اسکالرشپ پروگرام طلبہ اور طالبات کے لیے دنیا میں بہترین تعلیمی پروگرام مہیا کرتا ہےاور اسکالرشپ پر طلبہ کو دوسرے ممالک میں قائم معیاری جامعات میں داخلہ دلوا کر ان کی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی طلبہ کو کولمبیا یونیورسٹی ، جارج ٹاؤن یونیورسٹی ، کیلی فورنیا کی پارسنز کالج یونیورسٹی ، برکلے ، پراٹ انسٹی ٹیوٹ ، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی ، جنوبی کیلی فورنیا یونیورسٹی ، رائل کالج آف لیٹرز اینڈ آرٹس ، رائل اکیڈمی آف کلینری آرٹس ، کوئین میری یونیورسٹی آف لندن ، آسٹریلیا نیشنل یونیورسٹی اور نیو یارک یونیورسٹی جیسے تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ پر بھیجا جاتا ہے۔
-
سعودی عرب اور پاکستان کا خطے کی سکیورٹی کے لئے مل کر کام کرتے رہنے کا اعلان
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی علاقائی مسائل پر واضح سمت ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ خطے کے لیے ... پاكستان -
کووِڈ-19: جی سی سی کی معیشتیں ترقی کی جانب گامزن،سعودی عرب کی شرح نمو4 فی صد متوقع
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کی معیشتیں کووِڈ-19 کے منفی اثرات سے بتدریج نکل رہی ہیں۔اب وہ ترقی کی جانب گامزن ہورہی ہیں اور اس سال کے ... بين الاقوامى -
انڈونیشیا سے آنے والے 80 سعودی شہریوں کا گھروں میں قرنطینہ
انڈونیشیا سے آنے والے 80 سعودی شہری اس وقت اپنے گھروں میں قرنطینہ کی حالت میں ہیں۔ انڈونیشیا میں سوہارتو کے ہوائی اڈے سے آنے والے یہ افراد پیر کی شام ... مشرق وسطی