کرونا وائرس

کرونا ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور تین سال کے لیے سفری پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ایسے ممالک میں سفر کرتا ہے جس میں کرونا کی وجہ سے آنے جانے پر پابندی عاید ہے ایسے شخص کا تین سال تک سعودی عرب میں داخلہ بند ہو گا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ اگر ممنوعہ ممالک کا سفر کوئی سعودی شہری کرتا ہے تو وطن واپسی پر اسے سخت باز پرس اور جرمانہ کیا جائے گا اور اسے تین سال ملک سے باہر رہنا ہو گا۔

Advertisement

سعودی وزارت داخلہ نے بھی کرونا وائرس میں نئی پیش رفت کے سبب ممنوعہ ممالک کا سفر کرنے کے خلاف انتباہ کی تجدید کی ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلان کردہ ممنوعہ ممالک میں براہ راست سفر یا کسی دوسرے ملک کے ذریعے ان ممالک کے سفر پر بھی سعودی عرب میں داخلے کے لیے تین سال کی پابندی عاید ہو گی۔ اس کے علاوہ کوئی ایسا ملک جس میں کرونا وبا پر قابو نہیں پایا گیا یا اس ملک میں کرونا کی تبدیل شدہ شکل تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے تو اس ملک کے سفر پر بھی پابندی ہو گی۔ خلاف ورزی کرنے والے کو تین سال کے لیے سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔

وزارت داخلہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وبا سے متاثرہ مقامات سے دور رہیں اور جن خطوں میں وبا کی وجہ سے عدم استحکام موجود ہے وہاں کا سفر نہ کریں۔ اس کے علاوہ اندرون اور بیرون ملک سفر کے دوران کرونا کی روک تھام کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں