.

اسرائیل میں 5 سے 11 برس کے بچوں کی کرونا ویکسی نیشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل میں پہلی مرتبہ بچوں کے لیے کرونا ویکسین (فائزر) استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد اب 5 سے 11 برس کے ان بچوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی جن کو خطرہ درپیش ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اسرائیلی ذمے داران کا کہنا ہے کہ اگر بچے شدید مٹاپے یا پھیپھڑوں کے دیرینہ مرض یا کمزور قوت مدافعت یا دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں کسی خطرناک مریض یا کرونا سے وفات کا خطرہ درپیش ہے تو ایسے بچوں کو ویکسین ضرور دی جانی چاہیے۔

منگل کے روز سامنے آنے والا یہ اسرائیلی اقدام فائزر کمپنی کی موافقت سے دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام پے۔

گذشتہ سات روز کے دوران میں اسرائیل میں کرونا سے متاثرہ افراد کی اوسط تعداد 1400 تک پہنچ گئی۔ اس کے مقابلے میں جون کے مہینے کے پہلے پندہ روز میں یہ اوسط روزانہ 10 افراد کا تھا۔

اسرائیل میں فائزر کمپنی کی ویکسین سے 80% سے زیادہ بالغ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔