.

سعودی عرب: خاتون کی کار بے قابو ہوکرپٹرول اسٹیشن سے جا ٹکرائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ایک خاتون کار چلاتے ہوئے ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تاہم معجزانہ طورپر وہ محفوظ رہی۔

اطلاعات کے مطابق ایک سعودی خاتون ’جیمز‘ ماڈل کی کار چلا رہی تھی جو ایک پٹرول اسٹیشن پر پہنچی تو کار اس کے ہاتھ سے بے قابو ہو کر پٹرول کے ایک کیبن سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کیبن کو آگ لگ گئی۔

موقعے پر موجود لوگوں نے کوشش کر کے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم اس حادثے میں خاتون محفوظ رہی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں حادثے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون ڈرائیور کے ایک قریبی عزیز نے بتایا کہ خاتون کا تعلق الریاض سے ہے۔ وہ گاڑی چلانے کی ماہر ہے۔ وہ عید کی چھٹیاں گذارنے الافلاج شہر آئی تھیں جہاں اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

اس نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی شام کو الافلاج شہر میں شہزادہ محمد بن عبدالعززیز شاہراہ پر پیش آیا۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون پٹرول ڈلوانے کے لیے پٹرول اسٹیشن میں داخل ہوئی۔