.

مسجد نبوی ﷺ : سینسر نظام کے ذریعے کام کرنے والی سینی ٹائزیشن مشینوں کی تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد نبویﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے ہاتھوں کی سینی ٹائزیشن کے لیے 220 مشینیں تقسیم کی ہیں۔ سینسر کے نظام کے تحت کام کرنے والی یہ مشینیں مسجد نبویﷺ کے متعدد صحنوں اور راہ داریوں میں نصب کی گئی ہیں۔ یہ تنصیب کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات اور تدابیر کا حصہ ہے۔

سینی ٹائزیشن مشینوں کو جن جگہاؤں میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں پرانا حرم، توسیعی حصوں کے داخلی راستے، خواتین کے سیکشن، پانی کے ڈسپنسروں اور صحنوں میں وضو کے جانبی مقامات شامل ہیں۔