سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت میں تجارتی مراکز اور پبلک مقامات میں داخلے کے لیے کرونا ویکسین لگوانے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔ کل اتوار سے ملک بھر میں تجارتی مراکز اور کسی بھی نوعیت کی تقریب میں شرکت کے لیے کرونا کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نقل وحمل کو استعمال کرنے کی صورت میں 22 ذی الحج کل بہ روز اتوار یکم اگست 2021ء پبلک مقامات اور سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے "ٹویٹر" اور "اسنیپ چیٹ" پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ کسی بھی معاشی، تجارتی، ثقافتی، تفریحی یا کھیلوں کی سرگرمی، یا کسی بھی ثقافتی، سائنسی، سماجی یا تفریحی تقریب یا کسی سرکاری یا نجی سہولت میں داخلے کے لیے چاہے وہ کاروبار کرنا ہو، آڈٹ کرنا ہو، یا کوئی سرکاری یا نجی تعلیمی سہولت ہو، پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے وقت، شہریوں اور رہائشیوں کے حفاظتی ویکسین لگوانے کو یقینی بنایا جانا اور ’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔
وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرے اور صحت کی ضروریات کے اطلاق میں سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ تمام شہری تقریبات میں شرکت کے موقعے پر سماجی دوری، ماسک پہننے، ہاتھوں کو جراثیم کُش مواد سے صاف کرنے اور صحت کے منظور شدہ پروٹوکول پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ مملکت کے تمام علاقوں میں 587 سے زائد ویکسینیشن مراکز کے ذریعے کرونا وائرس "کوویڈ 19" ویکسین کی دی گئی خوراکوں کی کل تعداد 24 ملین سے زائد خوراکوں تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے اشارہ کیا کہ "مائی ہیلتھ" ایپلی کیشن نے شہریوں اور باشندوں کے لیے آسانی سے ملاقات کا وقت اور ویکسین فراہم کرنے والے مراکز کے مقامات کی جان کاری کوممکن بنا دیا۔ خیال رہے کہ ویکسی نیشن کے یہ اعداد و شمار 23 جولائی 2021 تک کے ہیں۔
-
یکم اگست 2021ء سے سعودی عرب میں سیاحت کے دروازے کھولنے کا اعلان
سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اعلان کیا کہ مملکت میں سیاحوں کی آمد پر عاید عارضی پابندی یکم اگست سے بہ تدریج ختم کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کا سیاحتی ویزہ ... مشرق وسطی -
کووِڈ-19کے مریض صحت یابی کے 10دن بعد ویکسین لگواسکتے ہیں:سعودی وزارتِ صحت
سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افرادصحت یاب ہونے کے فوری بعد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔وزارتِ صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ... بين الاقوامى -
سعودی عرب:گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 1379 نئے کیسوں کی تشخیص
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 1379 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس کا شکار10 مریض وفات پا گئے ہیں۔سعودی وزارتِ صحت کے ... بين الاقوامى