.

سکیورٹی خدشات؛اردن نے شام کے ساتھ واقع جابربارڈر کراسنگ بند کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شام کے ساتھ واقع سرحدی گذرگاہ جابر کو اشیاء اور مسافروں کی آمد ورفت کے لیے عارضی طورپر بند کردیا ہے۔

اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی بطرا نے ہفتے کے روز وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شام کی جانب سرحدی علاقے میں سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر گذرگاہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس عہدہ دار کا کہنا ہے کہ مناسب صورت حال پیدا ہونے کے بعد بارڈرکراسنگ کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔