ریاض: گوریلا ماسک پہن کر شہریوں کو ڈرانے والے چار مسخرے زیر حراست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈرائونا ماسک پہن کر عوامی مقامات پر لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کرنے والے چار مسخروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا کہ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مقبول ویڈیوز کا نوٹس لے کر لوگوں کو مذاقاً ڈرانے والے چار سعودی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

Advertisement

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان مسخروں کی شناخت صرف بیس اور تیس برس کی عمر کے نوجوانوں کے طور پر کی گئی ہے۔

سعودی پولیس نے ان افراد کو حراست میں لینے کے بعد ان کا مقدمہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ان کے خلاف مقدمات چلائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں