سعودی عرب میں وزارت تعلیم اور صحت نے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام طلباء اور تعلیمی عملے کی کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے کی شرط پر تعلیمی اداروں میں واپسی کی اجازت دے دی ہے۔
وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں 12 سال سے زیادہ عمر کے تمام طلباء اور تعلیمی شعبے میں کام کرنے والوں پر زور دیا کہ اگست کے آخر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے "محفوظ واپسی" کے لیے ویکسین لازمی لگوائیں۔
دونوں وزارتوں نے ایک مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا کہ تازہ ترین سختی اگلے تعلیمی سال کے لیے حاضری کی واپسی کی تیاری اور تعلیمی عملے کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔
بیان کی تفصیلات میں کہا گیا ہے ہے کہ دونوں وزارتوں نے یونیورسٹی کے طلباء اور جنرل آرگنائزیشن فار ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے علاوہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام طلبا اور طالبات اور تعلیمی شعبے میں کام کرنےوالے عملے کی مکمل ویکسینیشن کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
بیان میں شامل گروہوں پر زور دیا گیا کہ وہ ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے میں تیزی لائیں اور دوسری خوراک 29 اگست 2021 کو تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے مکمل کریں تاکہ ان کے درمیان تین ہفتوں کا وقت مل سکے۔
-
سعودی عرب کے دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کا کھلونا ڈرون مارگرایا
ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی سعودی شہرخمیس مشیط کو بارودی ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش بين الاقوامى -
سعودی عرب میں خلائی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے لیے برطانوی کمپنیوں کو پیش کش
گذشتہ لندن میں سعودی عرب نے جدت ، ٹیکنالوجی ، خلائی ، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں کام کرنے والی 80 سے زائد برطانوی کمپنیوں کے سامنے مملکت میں سرمایہ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: ’الوجہ‘ کے ساحلوں پر بحر و بَر کا حسین ملاپ
سعودی عرب کی شمال مغربی گورنری الوجہ نے قدرت کی طرف سے عطا کردہ فطری اور قدرتی حسن سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الوجہ سال کے موجودہ ایام ... ایڈیٹر کی پسند