شام: حسین عرنوس کو ایک بار پھر حکومت تشکیل دینے کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام میں سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ صدر بشار الاسد نے آج اتوار کے روز ایک نیا آرڈیننس جاری کیا ہے۔ اس کے تحت وزیر اعظم حسین عرنوس کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

عرنوس 1953ء میں اِدلب میں پیدا ہوئے۔ وہ جون 2020ء میں سابق وزیر اعظم عماد خمیس کے وزارت عظمی کے منصب سے ہٹ جانے کے بعد سے شام میں کابینہ کے سربراہ ہیں۔

Advertisement

وہ 2013ء کے بعد پبلک روڈ کمپنی کے ڈائریکٹر ، دیر الزور صوبے کے گورنر اور پبلک ورکس کے وزیر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

عرنوس نے 1978ء میں حلب یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔

واضح رہے کہ شامی پارلیمنٹ نے نئی مدت صدارت کے لیے بشار الاسد کی جیت کا اعلان کیا تھا۔ وہ 95.1% ووٹ حاصل کرنے کے بعد آئندہ 7 برس تک کرسی صدارت پر براجمان ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں