سعودی عرب کے صوبے قصیم میں پولیس نے اس شخص کی شناخت کر لی جو ایک وڈیو کلپ میں خاتون کو ہراس کا نشانہ بناتے ہوئے دکھائی دے رہا تھا۔ مذکورہ خاتون اس شخص کی گاڑی میں موجود تھی۔ اس دوران وہ خاتون کو غیر اخلاقی اور آداب کے منافی حرکات کے ذریعے ہراساں کرتا رہا۔
صوبے کی پولیس کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل بدر السحیبانی کے مطابق ملزم کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ عمر کی چوتھی دہائی میں ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ضابے کی ابتدائی کارروائی مکمل کی گئی۔ بعد ازاں اسے سرکاری استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔