.

امارات کی 79 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے: وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا ویکسینیشن مہم کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا ویکسین کی مزید 15 ہزار 279 خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔

ملک میں اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 1 کروڑ 68 لاکھ 10 ہزار 996 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ اس طرح قومی سطح پر اس ویکسین کی فراہمی کا تناسب بڑھ کر فی 100 افراد میں 97.169 ہوگیا ہے۔

اس موثر ترین ویکسینیشن پروگرام کے باوجود کرونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی آمد کے بعد یو اے ای میں ایک بار پھر سے کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یو اے ای میں 1519 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اسی عرصے میں 1466 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔