سعودی عرب اور الجزائر کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان بن عبد الله نے پیر کے روز ٹیلی فون پر الجزائر کے وزیر برائے امور خارجہ رمطان لعمامرہ سے بات چیت کی۔ بن فرحان نے لعمامرہ کو الجزائر کے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے الجزائری ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بات چیت کے دوران میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال ہوا جو دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفاد کو یقینی بنائیں۔

بن فرحان اور لعمامرہ کے درمیان بات چیت میں مشترکہ دل چسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں