.

طلبہ 8 اگست سے پہلے تک کرونا کی پہلی ویکسین کرا لیں : سعودی وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت صحت نے زور دیا ہے کہ تمام طلبہ و طالبات 8 اگست سے قبل کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لیں۔

پیر کے روز سرکاری اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ "تمام طلبہ و طالبات کے لیے 8 اگست سے پہلے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لازم ہے تا کہ پہلے تعلیمی سیمسٹر کے آغاز سے قبل دوسری خوراک بھی لی جا سکے۔ اس لیے کہ دونوں خوراکوں کے بیچ 3 ہفتے کا وقفہ ہوتا ہے"۔

وزارت کے مطابق 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلبہ کو ویکسین کرانا لازم ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 527877 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 8259 مریض فوت ہو گئے جب کہ 508994 متاثرین صحت یاب ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں