.

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کی طرف سے سعودی خدمات کی تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکزکے ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر خان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اسلامی عسکری اتحاد کی کوششوں کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقعے پر اقوام متحدہ کے وفد کو بتایا گیا کہ اسلامی عسکری اتحاد نظریاتی ، میڈیا ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور فوجی کارروائیوں کے میدان میں کام کررہا ہے۔اس کے علاوہ عسکری اتحاد کے رکن ممالک کی کوششوں کو مربوط اور تیز کرنے کےحوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اقوام متحدہ کے مرکز برائے انسداد دہشت گردی کے وفد نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مقرر اسلامی عسکری اتحاد کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل پائلٹ محمد المغیدی سے ملاقات کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی عسکری اتحاد ایک مربوط نظام کی نمائندگی کرتا ہے جو رکن ممالک کے مابین تعاون کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عسکری اتحاد بین الاقوامی اصولوں، آزادی کی اقدار اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق کام کرتا ہے۔

دہشت گردی کا مقابلہ

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کے ڈائریکٹر نے اپنی طرف سے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے مختلف شعبوں میں اتحاد نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مرکز دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی لعنت کو روکنے کے لیےسعودی عرب کی خدمات کی بھی تحسین کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں اتحادی ممالک کے ساتھ ساتھ خطے سے متعلق متعدد حکمت عملیوں کی ترقی میں معاونت، دہشت گردی سے متاثرہ ممالک کی حمایت اور مدد، دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے مسلمان ملکوں کے درمیان اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔