سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و ارشاد نے مساجد میں فرض نماز کے فورا بعد نماز جنازہ کی دوبارہ سے اجازت دے دی ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا سے پہلے جاری معمول کے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی زور دیا گیا ہے کہ اس موقع پر تمام احتیاطی تدابیر پر کاربند رہا جائے۔
فيديو | السماح بإقامة صلاة الجنائز بعد الصلوات المفروضة #الإخبارية pic.twitter.com/9R8gxPYq0Z
— الإخبارية.نت (@Alekhbariya_net) August 4, 2021
اس سے قبل وزارت اسلامی امور نے ہدایت جاری کی تھی کہ نماز جنازہ فرض نمازوں کے اوقات کے سوا دیگر اوقات میں پڑھی جائیں۔ یہ ہدایت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے ضمن میں دی گئی تھی۔