.

شام: دمشق میں فوج کی بس میں دھماکا،ایک شخص ہلاک ، تین زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے دارالحکومت دمشق میں فوج کی ایک بس میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق بدھ کو دمشق میں ری پبلکنز گارڈز کے قلعہ نما اقامتی علاقے کے داخلی دروازے کے نزدیک بس میں دھماکا ہوا ہے۔

سانا نے جائے وقوعہ پر موجود ایک ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بس میں الیکٹریکل خرابی کی وجہ سے پیٹرول ٹینک میں آگ لگ گئی تھی اور وہ بعد میں دھماکے سے پھٹ گیا ہے۔اس ذریعے نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دھماکے میں دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ شامی دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں صدربشارالاسد کی وفادار فوج کے قبضے اور حزب اختلاف کے گروپوں کے انخلا کے بعد سے دمشق میں بم دھماکوں اور حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔البتہ شام کے مشرقی علاقوں میں اسدی فوج کی گاڑیوں پر داعش کے بچے کھچے جنگجوؤں نے اس سال کے دوران میں متعددحملے کیے ہیں۔