اسرائیل کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کوئی فوجی کارروائی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جاے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران پر حملے کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ کسی بھی حملے کی صورت میں ایران فیصلہ کن جواب دینے کا عہد کیا۔

ترجمان سعید خلیل زاد نے ٹویٹر کے ذریعے جمعرات کو مزید کہا کہ اسرائیلی رویہ مغربی حمایت کا نتیجہ ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک ایران میں حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران اسرائیل کے سامنے کثیر محاذ کا چیلنج پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران لبنان اور غزہ میں اپنی طاقت کو مضبوط کر رہا ہے ، شام اور عراق میں ملیشیا تعینات کر رہا ہے اور یمن میں حوثیوں کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کو ایران کے خطرے سے فوجی طاقت سے نمٹنا چاہیے۔

منگل کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ بحیرہ عرب میں گذشتہ ہفتے ایک اسرائیلی کمپنی کےآئل ٹینکر پر مبیہ اسرائیلی حملہ ناقابل قبول ہے اور اسرائیل کے پاس ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تمام آپشن موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں