سعودی عرب: تعلیمی اداروں میں ویکسین یافتہ طلبا اور عملے کا تناسب کیا ہے؟
سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ طلبا کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے عوامی اور یونیورسٹی کی تعلیم میں کرونا ویکسین لگانے کے تناسب کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں ویکسین لگوانے والے طلبا وطالبات کی تعداد 61 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ اساتذہ ، منتظمین اور عملے میں ویکسین لگوانے کا تناسب 92 فیصد تک پہنچ گیا۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں وزارت تعلیم کا کہنا ہے ک یونیورسٹی کی تعلیم میں طلباء وطالبات کے لیے ویکسینیشن کی شرح 85 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ تعلیمی عملہ اور ملازمین 64 فیصد تک پہنچ گئے۔
ایک فعال قدم میں کرونا ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کرنے والوں کے لیے انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری لیول کے لیے حاضری کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے حال ہی میں ٹوئٹر کےذریعے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا 12 سے18 سال کے طلبا وطالبات کے لیے کرونا ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ صرف ویکسین یافتہ طلبا ہی کو اسکولوں میں آنے کی اجازت ہوگی۔
گزشتہ پیر کو وزارت تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام طلباء طالبات کو 8 اگست کی تاریخ سے پہلے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لینا لازمی ہے۔