جنوبی لبنان کے علاقے حاصبیا کے قصبے شویا کے رہائشیوں کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےاور اس میں حزب اللہ ملیشیا کے بندوق برداروں کو راکٹ فائر کرنے سے روکنے اور ملیشیا کے زیر استعمال لانچر کو ضبط کرنے کے مناظر دکھائے جانے کے بعد حزب اللہ عناصر نے قصبے کے ایک خوانچہ فروش پر حملہ کیا اور اسے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوا جس میں دکھایا گیا کہ حزب اللہ ملیشیا کے ارکان شویا قصبے کے ایک دکاندار پر حملہ کر رہے ہیں اور اسے اپنا کام کرنے اور اسے رزق بیچنے سے روک رہے ہیں۔
صور لعناصر من #حزب_الله يمنعون أحد أهالي القرية التي منعت صواريخهم من البيع ويطردونه #العربية pic.twitter.com/riJvQzOZpi
— العربية (@AlArabiya) August 6, 2021
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ملیشیا نے اس شخص کو اس کے کام کی جگہ سے اس بہانے سے نکال دیا کہ اس کے قصبے کے رہائشیوں نے انہیں اسرائیل پر راکٹ داغنے سے روکا۔
کل دوپہر کو شویا کے دیہاتیوں نے حزب اللہ ملیشیا کے ارکان کو اسرائیل پر مزید میزائل داغنے سے روکا۔ خاص طورپر جب جنوبی نے کئی علاقوں پر اسرائیل کی طرف سے بمباری کی گئی۔
لبنانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب لبنانی فوج کو راکٹ لانچر لے جانے والی گاڑی ملی جس میں 32 راکٹ لادے گئے تھے۔
شاهد.. أهالي بلدة شويا قضاء #حاصبيا يمنعون #حزب_الله من إطلاق صواريخ على #إسرائيل #العربية pic.twitter.com/O3PcvINWG2
— العربية (@AlArabiya) August 6, 2021
حزب اللہ نے واقعے کا اعتراف کیا تاہم کہا کہ راکٹ باری کے بعد جنگل والے علاقے سے جنگجوؤں کی واپسی کے دوران اسے ضبط کیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کے کئی مقامات پرشدید بمباری کی۔ دوسری طرف حزب اللہ نے کم سے کم 15 راکٹ داغے ہیں۔
-
حزب اللہ کے راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیل کی جنوبی لبنان میں کارروائی
اسرائیلی فوج نے آج جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی لبنانی ملیشیا حزب ... بين الاقوامى -
بیروت بندر گاہ سے دو بار امونیم نائٹریٹ حزب اللہ کے گڑھ منتقل کیا : لبنانی ڈرائیور
لبنان میں ایک مقامی ڈرائور نے اپنے دھماکا خیز انکشاف میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے بیروت کی بندر گاہ سے دو مرتبہ امونیم نائٹریٹ دارالحکومت کے جنوب میں ... بين الاقوامى -
راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیل کی جنوبی لبنان میں شدید گولہ باری
لبنانی علاقے سے داغے گئے دو راکٹوں کے جواب میں کل اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئےجنوبی لبنان پر بڑے پیمانے پر توپ خانے سے شیلنگ کی۔اسرائیلی ... بين الاقوامى