عمرہ سیزن میں 50 ٹرانسپورٹ کمپنیاں معتمرین کونقل وحمل کی سہولت فراہم کریں گی
مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے لیے 50 ٹرانسپورٹیشن کمپنیاں عمرہ زائرین کو عمرہ سیزن 1443 ھ کے دوران نقل و حمل میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہیں۔
ٹرانسپورٹ کمپنیوں کےایک ذمہ دار ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مکہ مکرمہ سے مسجد حرام تک عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی 50 کمپنیاں سہولت فراہم کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے مختص بسوں میں سڑکوں پر سپورٹ سروسز کے ساتھ ٹریکنگ سسٹم سے موجود ہے۔ ٹرانسپورٹ کی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مجاز اداروں کی طرف سے باقاعدہ لائسنس جاری کیا گیا ہے اور وہ بسوں میں معتمرین کی رہ نمائی کے لیے گائیڈ بھی فراہم کریں گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ سروس کے ضابطہ اخلاق میں ایک فہرست تیار کرنا بھی شامل ہے جس میں نقل و حمل کے ذرائع اور منزل کا سفر نامہ شامل ہے۔بس میں سوار ہونے والے زائرین کے ناموں کی فہرست ، بس کے ڈیٹا کے علاوہ اس کے ڈرائیور اور معاون گائیڈ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو صحت کے ضابطہ اخلاق پربھی عمل درآمد کرنا ہوگا۔ بسوں کی باقاعدگی کے ساتھ سینی ٹائزیشن، مسافروں کی چہرے پر ماسک کی پابندی، سماجی فاصلہ اور ایک بس میں 25 سے زیادہ مسافروں کو سوار نہ کرنا جیسی بنیادی شرائط پرعمل درآمد ناگزیر ہوگا۔
-
مسجد حرام : اللہ کے مہمانوں اور کارکنان میں 5000 چھتریاں تقسیم
حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں آنے والے افراد اور وہاں کام کرنے والے عملے میں 5000 چھتریاں تقسیم کی ہیں۔ چھتریوں کی تقسیم ... مشرق وسطی -
مسجد حرام میں بیرون کے معتمرین کے استقبال کی تیاریاں
مسجد حرام میں 10 اگست سے بیرون ملک کے معتمرین کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مسجد حرام اور اس کے صحنوں میں ... مشرق وسطی -
کیا سیاحتی ویزے پر عمرہ کیا جا سکے گا ؟
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے باور کرایا ہے کہ "اعتمرنا" ایپلی کیشن میں اندراج کے لیے مملکت کے اندر موجود ہونا ناگزیر ہے۔وزارت کے زیر انتظام رابطہ ... بين الاقوامى