.

مسجد حرام : اللہ کے مہمانوں اور کارکنان میں 5000 چھتریاں تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں آنے والے افراد اور وہاں کام کرنے والے عملے میں 5000 چھتریاں تقسیم کی ہیں۔ چھتریوں کی تقسیم جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے "هديتي مظلتي" (میرا تحفہ میری چھتری) کے نام سے ایک منصوبے کے تحت عمل میں آئی۔ اس کا مقصد نمازیوں، معتمرین اور کام کرنے والوں کو سورج کی شدید تپش سے محفوظ رکھنا ہے۔

610e3bc4172ac

جنرل پریذیڈنسی میں سماجی خدمات کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر جنادی بن علی مدخلی نے باور کرایا کہ پریذیڈنسی تمام لوگوں کی عمومی صحت اور سلامتی کی خواہاں ہے۔ اس نوعیت کے تمام منصوبے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس کی ہدایات پر نافذ کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مقصد اللہ کے گھر کا رخ کرنے والوں کو بہترین اور اعلی ترین خدمات فراہم کرنا ہے۔