.

سعودی ہوائی اڈوں کا دنیا کے 100 معیاری ہوائی اڈوں کا ریکارڈ برقرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں لگاتار دوسرے سال بین الاقوامی ہوائی اڈوں نے کرونا وبا کے حالات کے باوجود دنیا کے ٹاپ 100 ایئرپورٹس کی فہرست میں اپنا معیار بر قرار رکھا ہے۔

ہوائی اڈوں کے معیار کا ریکارڈ ریکھنے والی اسکائی ٹریکس انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے جائزوں کے نتائج کے سعودی عرب کے ہوائی اڈے دنیا کے ایک سو بہترین اور معیاری ہوائی اڈوں میں شامل ہیں۔ آرگنائزیشن نے ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں کے معیار کی جانچ کی تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے 500 سے زائد ہوائی اڈوں کوشامل کیا گیا۔

اس سال 2021 کے جائزوں کے نتائج کے مطابق شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ سعودی بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سب سے آگے ہے۔ جب کہ عالمی سطح پراس کا 50 واں نمبر ہے۔ شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈہ 36 درجے ترقی کر کے 58 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈہ 68 ویں نمبر پر ہے۔ کنگ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈہ عالمی سطح پر 91 ویں نمبر پر آنے کے بعد 87 ویں نمبر پر ہے۔

مشرق وسطیٰ کے خطے کی سطح پر کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کو تیسرا ، شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو پانچواں ، شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نواں جبکہ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ جو کہ مملکت کا پہلا ہوائی اڈہ ہے جس کی نجکاری کی جائے گی مسلسل دوسرے سال بہترین علاقائی ہوائی اڈے کے طور پر پہلی پوزیشن اور مشرق وسطیٰ میں چھٹی پوزیشن دی گئی ہے۔

یہ نتائج مملکت کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ملازمین، عملے کی بہترین کار کردگی کا ثبوت ہے۔