اقوام متحدہ کےعہدیدار نے سعودی عرب کے’اعتدال‘ مرکز کو رہ نما ادارہ قراردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اقوام متحدہ کے مرکز برائے انسداد دہشت گردی (یو این سی سی ٹی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر خان نے پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے میدان سرگرم سعودی عرب کے مرکز "اعتدال" کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے عالمی رہ نما قرار دیا۔

خان نے ’اعتدال‘ کے دورے کے دوران ایک میڈیا بیان میں کہا کہ جب بھی میں مرکز کا دورہ کرتا ہوں میں بہت متاثر ہوتا ہوں اور یہ اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کی جانب سے (اعتدال) کا میرا تیسرا دورہ ہے۔ یہاں میں صرف واقعی آپ کو علمبردار اور قائدانہ کام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ پرتشدد انتہا پسندی کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے میدان میں قابل تحسین اقدامات کررہے ہیں۔ اعتدال اس میدان میں ایک عالمی رہ نما ہے اور ہمیں اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں کام کرتے ہوئےسعودی عرب کے اس ادارے کے ساتھ کام کرنے پر بہت فخر اور خوشی ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز اور’اعتدال‘ کے درمیان مشترکہ معاہدے کے اپنے وژن پر انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ ہم نے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز اور’ اعتدال‘ کے درمیان اس مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے۔ ہم نے یہاں بہت اچھی بات چیت کی۔ اس معاہدے کے نفاذ کے لیے کچھ ٹھوس اقدامات ، سرگرمیوں اور مشترکہ تعاون کے منتظر ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متشدد انتہا پسندی سے نمٹنے اور روکنے کے لیے اس انتہائی اہم علاقے میں اچھے نتائج اور اثرات حاصل کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں