سعودی عرب میں 72 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے شاہین کی کیا خاص بات ہے؟
سعودی عرب میں مختلف اقسام اور نسلوں کے شاہین پرندوں کی نیلامی کے موقعے پر سعودی عرب کی سرزمین پرپائے جانے والے ایک نایاب شاہین کو دو لاکھ70 ہزار سعودی ریال میں فروخت کیا گیا۔ امریکی کرنسی میں یہ قیمت 72 ہزار ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘اتوار کو رپورٹ کیا کہ یہ ڈیل ریاض کے شمال کے ملھم کے مقام پر سعودی فالکن کلب کی طرف سے منظم کی گئی نیلامی کی دوسری رات میں کیا گیا تھا۔ یہ شاہین نیلامی میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا پرندہ ہے۔
ایجنسی کے مطابق یہ شاہین مشرق وسطی کے شاہین پروڈیوسروں کے ہاں فروخت ہونےوالا سب سے زیادہ مہنگاپرندہ ہے.
سعودی عرب کے العرادی فارم سے لائے گئےشاہین کی خریداری میں ایک طاقت ور بولی لگی۔ اس کی لمبائی ساڑھے 17 انچ،چوڑائی پونے 17انچ اور وزن 1105 گرام ہے۔

سعودی عرب کے ایک مقامی شہری متعب منیر العیافی نے العرادی فارم سے آئے شاہین کی خریداری کی آخری بولی لگائی۔ اس شاہین کو’رغوان‘ کا نام دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فالکن کے مقامی مقابلے سب سے خوبصورت شاہین پیش کرنے والے کو تین لاکھ، دوسرے درجے پر دو لاکھ اور تیسرے پر ایک لاکھ ریال کا انعام رکھا گیا ہے۔
-
سعودی عرب :سطح سمندر پر ناچتی ڈولفنز کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سعودی عرب میں ریڈسی پراجیکٹ میں سطح سمندر پر اٹکھیلیاں کرتی ڈولفنز کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ سعودی عرب کی گورنری تبوک نے اسے اپنے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب : کھیلوں کے میدان میں 60% تماشائیوں کو آنے کی اجازت
سعودی عرب میں وزارت کھیل نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ نئے سیزن کے آغاز پر مملکت کے کھیلوں کے میدان میں تماشائیوں کی حاضری کی گنجائش کی حد 60% تک ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کی ایکسپو 2020 دبئی میں مخصوص پویلین کے ساتھ اپنے وژن کی نمائش
سعودی عرب نے اپنے قومی پویلین کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مملکت آئندہ عالمی نمائش "ایکسپو 2020 دبئی" میں شرکت کرے گی اور پویلین میں سعودی عرب کو دریافت ... مشرق وسطی