سعودی عرب میں وزارت کھیل نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ نئے سیزن کے آغاز پر مملکت کے کھیلوں کے میدان میں تماشائیوں کی حاضری کی گنجائش کی حد 60% تک بڑھا دی ہے۔ نئے سیزن کا آغاز رواں ماہ کی 11 تاریخ سے ہو رہا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھیل کے میدان میں 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تماشائیوں کو آنے کی اجازت ہو گی۔ یہ لازم ہے کہ آنے والے افراد کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مل چکی ہوں۔ یہ خوراک مملکت کی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین کی ہونی چاہیے۔ ویکسین لگنے کی تصدیق "توکلنا" ایپلی کیشن سے ہو گی۔
وزارت نے باور کرایا کہ احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے۔ ان میں سماجی فاصلہ اور ماسک کا لگانا شامل ہے۔