سعودی وزیر خارجہ کی اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کل اتوار کو ریاض میں وزارت خارجہ کے دفتر میں جمہوریہ عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور عراق کے باہمی تعلقات کے پہلوؤں اور دونوں ممالک اور عوام کے مفادات کو پورا کرنے کے لیے ان کی حمایت اورتعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں نے خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

ملاقات کے موقعے پر وزارت خارجہ کے سیاسی اور اقتصادی امور کے انڈر سیکرٹری سفیر عید بن محمد الثقفی نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں