گہری کھائی کے کنارے گاڑیوں پر بیٹھے نوجوانوں کی خطر ناک وڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے ایک گروپ کی وڈیو اور چند تصاویر گردش میں آئی ہیں جن میں یہ افراد سعودی عرب میں فیفاء کی پہاڑیوں کے بلند مقامات کے کناروں پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے کی مہارت دکھا رہے ہیں۔ فیفاء ضلع مملکت کے صوبے جازان میں واقع ہے۔

مذکورہ وڈیو میں نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی گاڑیوں کو گہری کھائی کے کنارے کھڑا کر کے ان کے کچھ حصہ باہر کو نمایاں کر دیا۔ اس کے بعد وہ گاڑیوں کے باہر نکلے ہوئے حصے پر بیٹھے ہیں۔ ان مناظر کو دیکھ کر انسان کو سانس رکتا محسوس ہوتا ہے۔

Advertisement

وڈیو پر مختلف ردود عمل سامنے آئے ہیں۔ بعض لوگوں نے ان نوجوانوں کی اعلیٰ مہارت کو سراہا ہے جب کہ بعض دیگر صارفین کے نزدیک یہ ایک غیر ذمے دارانہ حرکت ہے اور ان افراد کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں