.

سعودی عرب: اسکولوں کی مرمت اور صفائی کے لیے ایک ارب سے زاید ریال مختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں تدریسی عمل کی واپسی کے ساتھ ہی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں طلبا وطالبات کو سہولیات کی فراہمی، اسکولوں کی مرمت، دیکھ بحال اور ان کی صفائی کے لیے ایک ارب ریال سے زاید کی رقم مختص کی گئی ہے۔

وزارت تعلیم نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبا کی حاضری اور محفوظ واپسی کی تیاری کے لیے اسکولوں میں سالانہ دیکھ بھال اور صفائی کے لیے 1.1 ارب ریال سے زائد رقم مختص کی ہے۔

بیان میں وضاحت کی ہے کہ 132 بحالی آپریشن 207 ملین ریال سے زائد کی لاگت سے مکمل کئے گئےہیں۔ 32 بحالی آپریشن 32 ملین ریال لاگت آئی۔ 36 ملین ریال سے اسکولوں کی نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

وزارت تعلیم کے منصوبوں اور دیکھ بحال کے انڈر سیکریٹری عبدالرحمن الشایع نےبتایا کہ مملکت کے علاقوں اور گورنریوں کے تمام تعلیمی محکمے 78.6 ہزار ایئر کنڈیشنر کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وزارت نے مزید محکموں کے گوداموں کو 65 ہزار سے زیادہ ایئر کنڈیشنر اور 3.6 ہزار واٹر کولر فراہم کیے ہیں۔