سعودی عرب: 12سے 18 سال کی عمر کے افراد کو عمرہ کی مشروط اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے اندرون ملک سے 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد کو عمرہ کی ادائی اور روضہ روسول پر حاضری کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بارہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے افراد صرف اسی صورت میں عمرہ کرسکتے ہیں بہ شرطیکہ انہوں نے کرونا کی پہلی دو خوراکیں لگوا لی ہوں۔ دو خوراکیں لگوانے والے اس عمر کے 13 ہزار افراد کو عمرہ کی ادائی کا اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔

سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا کہ عمرہ کے اجازت نامے’اعتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ ایپس کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد جاری کیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ عمرہ زائرین کے لیے وبا کے دنوں میں اختیار کیے گئے صحت کے پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سعودی وزارت حج کو عمرہ سیزن برائے سال 1443ھ کے دوران سعودی عرب کے دوسرے اداروں کا بھی تعاون حاصل ہے تاکہ عمرہ زائرین کی صحت وسلامتی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں