سعودی عرب کے شمالی شہر ابھا کی تنومہ گورنری میں واقع ’الشرف‘ اور ’الحیفہ‘ پارکوں کو قدرتی مہم جوئی، کیمپنگ، پہاڑوں پر پیدل چلنے،ہائیکنگ، ثقافتی، سماجی اور دلچسپ اور مفید تفریحی سرگرمیوں کا مرکز کہا جاتا ہے۔
تنومہ گورنری اپنے قدرتی پارکوں، دلفرین قدرتی مناظر، سرسبز بچھونے اور متنوع قدرتی خصوصیات رکھنے والے مقامات کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتا ہے۔ یہاں پر موسم گرما میں ہونے والی موسلا دھار بارشیں اس علاقے کی رونق اور قدرتی حسن کو اور بھی بڑھا دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ سیاحوں اور مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے غیرمعمولی کشش رکھتا ہے اور لوگ دور دور سے یہاں آکر ہائیکنگ کا شوق پورا کرتے ہیں۔

سعودی عرب کی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تنومہ میں ’عیش اللحظہ‘ کے نام سے ایک مہم جوئی مرکز قائم ہے۔ یہ مرکز الشرف پارک میں واقع ہے جہاں پر خیمے نصب کرنے، ہائیکنگ اور پیدل چلنے،بیٹھنے،خوردو نوش کی خریدو فروخت، سرگرمیوں اور تفریحی پروگرامات کے انعقاد کے لیے الگ الگ جگہیں مختص ہیں۔
یہاں پر مختلف سماجی تفریحی پروگرامات ہر ہفتے منعقد ہوتے اور بعض تین تین روز تک جاری رہتے ہیں۔ یہاں پر سیاحتی ٹور، ہائیکنگ ٹور، پہاڑوں میں کیمپنگ، پہاڑوں سے نیچے اترنے، تیر اندازی، یوگا سمیت کئی دوسری ثقافتی، سماجی اور تفریحی سرگرمیاں منعقد کی ہوتی ہیں۔ یہاں آنے والے سیاح صبح آٹھ بجے سے نصف شب تک اپنی مرضی اور پسند کے مطابق سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

جہاں تک حیفہ پارک کا تعلق ہے تو وہ تنومہ کے جنوب مغرب میں واقع ایک قدرتی اور طلمساتی مقام ہے۔ گھنے جنگلات یہاں پر آنے والے سیاحوں کا استقبال کرتے ہیں۔ یہاں پر ستاروں کی گردش دیکھنے کے لیے ایک رصد گاہ ہے جس میں ٹیلی اسکوپ نصب ہے۔ موٹرسائیکل اور کارپارکنگ، خیموں کے لیے مختص مقام، پیدل چلنے کے ٹریکس، کھیل کود کے میدان اور آرام کے لیے کھلے مقامات ہیں۔
حیفہ پارک میں ہائک بائیک، مہم جوئی، پیشہ وارانہ ایڈونچرنگ، پہاڑوں پر چڑھنا جیسی سہولیات موجود ہیں۔ اس پارک کے قریب باللسمر، المجاردہ، بارق جیسی پر فضا گورنریاں واقع ہیں۔ یہاں پر سیاحوں کو ہفتے کے سات دن اور دن کے چوبیس گھنٹے سہولیات میسر ہیں۔ یہاں پر ہونے والی سرگرمیوں میں ہائیکنگ، پہاڑوں میں خیمہ زنی، السمر بیٹھک، اوپن سینما، سائیکل سواری،تیر اندازی، ثقافتی دیہاتوں کی سیر اور پرانے زمانے کے گھروں کے نظارے شامل ہیں۔
یہاں پرہونے والے سماجی اور تفریحی پروگرامات 15 سے 50 سال کی عمر کے سیاحوں کے لیے مختص ہیں۔ سیاح چاہیں تو وہ visitsaudi.com” پلیٹ فارم کو وزٹ کرکے تنومہ کے اہم مقامات کے بارے میں جان کاری حاصل کرسکتے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے چوبیس جون کو گرمائی سیاحتی سیزن کا آغازکیا تھا۔ یہ سیزن ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔ اس دوران 500 سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے لیے حکومت کے علاوہ پبلک سیکٹر کے 250 ادارے اور کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
-
سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ اسٹاک مارکیٹ لانچ کرنے کا اعلان
سعودی وزارت انصاف کے ایک ذمہ دار ذریعے نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کوبتایا ہے کہ الیکٹرانک رئیل اسٹیٹ سروس کے اجرا کے بعد مارچ 2020 کے آخر میں الیکٹرانک رئیل ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے ادارے مختلف ثقافتوں کےدرمیان رابطوں اور ڈائیلاگ کے لیے کوشاں
سعودی عرب کے مختلف ادارے اور وزارتیں دوسرے ممالک اور اقوام کی ثقافتوں کے درمیان رابطوں اور ڈائیلاگ کے لیے سرگرم ہیں۔اسی سلسلے میں دسمبر 2019 سعودی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: اقامتی املاک کی مانگ میں تیزی سے اضافہ
عالمی مشاورتی فرم نائٹ فرینک نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 کی دوسری سہ ماہی کے دوران میں سعودی عرب میں اقامتی جائیداد کی مارکیٹ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں ... بين الاقوامى