.

اِثراء مرکز کے تحت ڈیجیٹل مواد کا پروگرام ، 5 تخلیقی منصوبے نامزد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں شاہ عبداللہ عالمی ثقافتی مرکز (اِثراء) نے "Creative Solutions" پروگرام کے تحت پانچ منصوبے نامزد کیے ہیں۔

یہ پروگرام "Digital Immersive Content Creation" کے مرکزی خیال کے ساتھ شروع کیا گیا۔ اثراء مرکز نامزد منصوبوں کے لیے مالی سپورٹ پیش کرے گا۔ ساتھ ہی ان منصوبوں کو قابل خریداری مصنوعات میں تبدیل کرنے پر بھی کام ہو گا۔

رواں سال 23 فروری 2021ء کو شروع ہونے والے Creative Solutions پروگرام کا مقصد موجدوں کی ایک نسل تیار کرنا اور سعودی عرب میں اختراعی معیشت کی نُمو کو سہارا دینا ہے۔ سپورٹ کرنا ہے۔

مذکورہ پانچ نامزد امیدواروں کو پروگرام کے پہلے مرحلے میں شریک 26 افراد میں سے چُنا گیا ہے۔ شرکاء نے اس مرحلے میں تخلیقی صنعت کے حوالے سے اپنا کام پیش کیا۔

پروگرام کے آئندہ مرحلے میں ایک ورچوئل عالمی تربیتی کیمپ شامل ہے۔ بعد ازاں ہر نامزد امیدواروں کے منصوبے کو قابل فروخت مصنوعات میں بدلنے کے لیے تین ماہ کی سپورٹ اور 75 ہزار ریال کی رقم پیش کی جائے گی۔ اس طرح Creative Solutions ایوارڈ جیتنے والے کے نام کا اعلان 16دسمبر 2021ء کو کیا جائے گا۔

نامزد پانچ امیدواروں کے منصوبوں کا تعلق سعودی ثقافتی ورثے کے تحفظ، موسم کی صورت حال، عجائب گھروں کے دوروں، ایک عجائب گھر کے فرضی دورے اور مملکت میں ایک ورچوئل ٹور سے ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اثراء مرکز کے زیر انتظام Creative Solutions پروگرام کے تحت شرکاء کو اہم اور نمایاں ترین ماہرین کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت بھی فراہم کی گئی۔