.

سعودی عرب اور بھارت کی مشترکہ فوجیں مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

منگل کو خلیج عرب کے پانیوں میں مشرقی بحری بیڑے کی نمائندگی کرنے والی رائل سعودی بحری افواج اور ہندوستانی بحری افواج کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں شروع کی گئیں۔

یہ مشقیں مشترکہ مشقوں کے نفاذ کے ذریعےعسکری تصورات کو یکجا کرنے اور تجربات کے تبادلے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ سعودی عرب کی رائل نیوی اور ہندوستانی بحریہ کے مابین ہونے والی مشترکہ مشقوں کا مقصد مشترکہ آپریشن کے نفاذ کے دوران کمانڈ ، کنٹرول اور مواصلات کے عمل کی ترقی دینا اور خلیج عرب کے پانیوں میں سیکیورٹی کو مضبوط کرنا ہے۔

مشرقی بحری بیڑے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ماجد بن حزہ القحطانی نے کہا کہ "بحر ہند" مشق سعودی اور ہندوستانی بحری افواج کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی مشق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق کا مقصد بحری آپریشنز کے میدان میں فوجی تعاون کو فروغ دینا، تجربات کا تبادلہ کرنا، فوجی کارروائی ، کمانڈ ، کنٹرول اور مواصلات کے طریقہ کار اور تصورات کو یکجا کرنا ہے۔