سعودی عرب میں کھجور کی آن لائن مارکیٹ کے قیام کا اعلان
کھجورکی عالمی اسٹاک مارکیٹ کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا
سعودی عرب میں دو ہفتوں کے اندر اندر کھجور کی آن لائن مارکیٹ کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جلد ہی سعودی عرب میں کھجور کی عالمی اسٹاک مارکیٹ کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔
قصیم کھجور فیسٹیول کے چیف ایگزیکٹو خالد النقیدان نےکہا کہ مُملکت اگلے دو ہفتوں کے دوران کھجور کے لیے سب سے بڑی الیکٹرانک مارکیٹ کا آغاز کرے گی اور وزارت تجارت کے زیرانتظام اس کے لیے عالمی اسٹاک ایکسچینج کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔
فيديو | خالد النقيدان لـ #برنامج_اليوم: سيتم إطلاق أكبر سوق إلكتروني للتمور في #المملكة بالشراكة مع عدد من الجهات لتأسيس بورصة عالمية لها pic.twitter.com/2vda1YrmNq
— برنامج اليوم (@Studioekhbariy) August 11, 2021
انہوں نے "الاخباریہ" چینل پر نشر ہونے والے "الیوم" پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصیم کجھور میلے کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔انہوں نے شہریوں اور کجھور میلے میں شہریوں کی طرف سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1500 کاروں پر شہری کجھوریں لے کرمیلے میں شریک ہوئے ہیں۔
خالد النقیدان نے مزید کہا کہ میلے کے انعقاد کے ساتھ کرونا کے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں تاکہ میلے میں شرکت کرنے والے کسی قسم کی پریشانی کے بغیر اطمینان کے ساتھ میلے میں شرکت کریں۔
-
سعودی عرب: موڑ دار شاہراہ کے دل کو چھو لینے والے مناظر
سعودی عرب کے مغرب میں واقع ’الکر ۔ الھدا‘ شاہرا جہاں دھند کے دلفریب مناظر کی وجہ سے مشہور ہے وہیں یہ سڑک طائف کے پہاڑوں پر پیچ دار موڑوں کی شکل میں ... مشرق وسطی -
"تنومہ" سعودی عرب کے موسم گرما میں مہم جوئی اور پیدل سفرکے لیے بہترین مقام
سعودی عرب کے شمالی شہر ابھا کی تنومہ گورنری میں واقع ’الشرف‘ اور ’الحیفہ‘ پارکوں کو قدرتی مہم جوئی، کیمپنگ، پہاڑوں پر پیدل چلنے،ہائیکنگ، ثقافتی، سماجی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: اسکولوں کی مرمت اور صفائی کے لیے ایک ارب سے زاید ریال مختص
سعودی عرب میں تدریسی عمل کی واپسی کے ساتھ ہی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں طلبا وطالبات کو سہولیات کی فراہمی، اسکولوں کی مرمت، دیکھ بحال اور ان کی صفائی ... مشرق وسطی