.

فیفا اور افریقی فٹبال فیڈریشن کے صدور کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ روز بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن ’ فیفا‘ کے صدر گیانی انفانٹینو اور کنفیڈریشن آف افریقی فٹ بال (سی اے ایف) کے صدر پیٹریس موٹسپی نے الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے فیفا اور کنفیڈریشن آف افریقی فٹ بال کے ساتھ کھیلوں کے تعاون کے شعبوں ، اور اس کی ترقی اور مضبوطی کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل ، سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر یاسر المسحل اور فیفا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میتھیاس گرافسٹرم نے بھی شرکت کی۔