.

مکہ : بیوی کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنے والا شہری پولیس کی حراست میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صوبے مکہ مکرمہ میں پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے اُس سعودی شہر کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنی بیوی کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص اور اس کی بیوی کے بیچ اختلافات پائے جاتے تھے۔ اس اندوہ ناک واقعے والے روز مجرم نے "غیر آتشی" ہتھیار کے ذریعے اپنی بیوی اور پھر بیٹے پر وار کیے۔ اس کے نتیجے میں اس کی بیوی جاں بحق ہو گئی جب کہ بچہ معمولی زخمی ہوا۔

پولیس کے میڈیا ترجمان نے مزید بتایا کہ پکڑا جانے والا مجرم سعودی شہری ہے اور وہ عمر کی چوتھی دہائی میں ہے۔ مجرم کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔