مغربی سعودی عرب میں طائف کے کھیتوں میں جا بہ جا لگی انگور کی بیلوں پر لٹکے شہد سے میٹھے انگور کے گچھوں سے ان کھیتوں کی خوبصورتی اور رونق میں اور بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔
طائف کی زرخیز سرزمین پر کاشت ہونے والے انگوراپنے منفرد ذائقے اور مٹھاس کے لیے مشہور ہیں۔ پورے ملک سے لوگ یہاں کے انگوروں کے حصول میں دلچسپی لیتے اور اس سیزن میں طائف کا رخ کرتے ہیں۔
طائف میں ٹور گائیڈ عبدالرحمن الدعیلبی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کوبتایا کہ طائف میں انگور کی پیداوارکے 450 سے زائد فارم ہیں۔ وہ کہتے ہیں انگور موسم گرما کا پھل ہے جسے بازاروں میں چھ ماہ تک محفوظ کیا جاتا اور فروخت کیا جاتا ہے۔

انگور کیسے اگائے جاتے ہیں؟
"طائف کے انگور" اگانے کے طریقہ پر وہ کہتے ہیں انگور کی کاشت اس کی بیل کی جڑ سے کی جاتی ہے۔ انگور کی کاشت کے لیے مناسب اور موزوں مٹی درکار ہوتی ہے۔ جہاں کاشتکار تین مہینوں سے زیادہ عرصہ تک انگوروں کی سیرابی شروع کرتے ہیں۔

یہاں تک کہ انگور کے دانے آہستہ آہستہ بڑے ہونے لگتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ گھچوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں۔ اس کے بعد "الرھاج"کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔ یہ انگور پکنے کا مرحلہ ہوتا ہے اور اس کے بعد اسے مارکیٹ میں برآمد کیا جاتا ہے۔
مزید برآں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کسانوں کو ہر سال انگور کے پود تقسیم کر کے اس کی کاشت کو ترقی دینے میں مدد دیتی ہے۔ اس سے فارموں کی تعداد اور فارموں میں موجود انگور کے پودوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔
-
انگور کے گچّھے وادی نجران کے کناروں کی زینت بن گئے
سعودی عرب میں وادی نجران کے کنارے تقریبا 250 ایکڑ پر پھیلے سفید اور سیاہ انگوروں کے گچھے علاقے اور علاقے سے باہر کے لوگوں کے لیے کشش کا باعث بنتے ہیں۔ ... ایڈیٹر کی پسند -
تصاویر: ’انگوروں کے گچھوں‘ سے القصیم کا آسماں سج گیا
انگوروں کی چھٹی نمائش حائل القصیم شاہراہ کی بلدیہ القوارہ پر شروع ہو گئی۔ ’’انگور کے گھچے سونے کے چند شاخہ شمع دان‘‘ کے عنوان ... ایڈیٹر کی پسند -
میٹھا تُرش انگور: سعودی عرب میں الاحساء کی لذیذ ترین سوغات
سعودی عرب کے مشرق میں واقع الاحساء کا نخلستان موسم گرما میں متعدد اشیاء کی پیداوار کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ پیداوار کی شکل، ذائقہ اور معیار اس زرعی ... ایڈیٹر کی پسند