سعودی عرب کی اسپیشل فورسز فار انوائرمنٹل سیکورٹی کے سرکاری ترجمان میجر رائد المالکی نے بتایا کہ فورسز نے نیشنل سینٹر فار سیکورٹی آپریشنز (911) کی جانب سے ایک شکاری جانور (شیر) کی دارالحکومت الریاض کی ایک کالونی میں موجودگی کیا اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شیر کر پکڑ لیا ہے۔ شیر کو پکڑنے کے آپریشن میں نیشنل وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ حکام اور پٹرولنگ پولیس نے تعاون کیا۔ شیر کو قابو کرنے کے بعد اسے ایک پناہ گاہ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
میجر المالکی نے وضاحت کی کہ حکام نے اس واقعے کے پیچھے موجود محرکات اور ذمہ داروں کا پتا چلانے کے لیے انکوائری شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معدومیت کے خطرےسے دوچار جانوروں کی اسمگلنگ جیسے جرائم کے لیے مملکت میں کڑی سزا مقرر ہے اور اس میں ملوث عناصر کو 10 سال قید یا 30 ملین ریال جرمانہ یا ایک ساتھ دونوں سزائیں دی جائیں گی۔
انہوں نےشہریوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی خریدو فروخت کے لیے ممنوعہ جانداروں کی درآمد ، برآمد ، منتقلی ، فروخت ، نمائش یا حصول کی کوشش کرنے والوں کے بارے میں مکہ مکرمہ اور ریاض کے علاقوں میں نمبر 911 اور ملک کے دوسرے علاقوں میں ہیلپ لائن 999 پر مجاز حکام کو فوری اطلاع دیں۔
-
سعودی خاتون ڈرائیورنے ہنگری میں صحرائی کار ریلی میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی
سعودی عرب کی ایک خاتون ڈرائیور دانیہ عقیل نے ہنگری میں منعقدہ کراس کنٹری ریلی "بہا" کے ورلڈ کپ کے چھٹے راؤنڈ کے کی کیٹی گری ’T3‘میں دوسری پوزیشن حاصل ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں اندرون ملک پروازوں میں سماجی فاصلے کی پابندی میں مشروط نرمی
سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اندرون ملک چلنے والی پروازوں کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی کو مشروط طورپرختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔’عاجل‘ ... مشرق وسطی -
سعودی خاتون کا شاہین نیلامی کے ذریعے عالمی چیمپیئن بننے کا خواب
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے شمال میں ملھم کے مقام پر جاری شاہین کی بین الاقوامی نیلامی کے تیسرے روز خواتین کا شاہین کی فروخت کا مقابلہ منعقد ... مشرق وسطی