یمن اور حوثی

عرب اتحاد نے خمیس مشیط کی طرف بھیجا حوثیوں کا ڈرون مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فضائی دفاع نے کل ہفتے کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے مملکت کے علاقے خمیس مشیط کی طرف چھوڑا گیا ایک بمبار ڈرون تباہ کردیا۔

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع میں لڑنے والے عرب اتحاد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے دشمن کی طرف سے شہری تنصیبات اور شہریوں پرحملوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے ساتھ فوجی کارروائیوں میں شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کرتا ہے۔ دوسری طرف حوثی دہشت گرد بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ارتکاب کرتے ہوئے تباہ کن ہتھیاروں سے شہری آبادی پرحملے کررہےہیں۔

گذشتہ سوموار کوعرب اتحاد نے خمیس مشیط کی طرف چھوڑے گئے حوثیوں کے دور ڈرون طیارے مار گرائے تھے۔

عرب اتحاد نے حوثیوں پرالزام عاید کیا ہے کہ وہ شہری آبادی کو قصدا ڈورن طیاروں سے نشانہ بنانے کی مذموم حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں