.

سعودی لڑکی کا فن پارہ ، لیگو بلاکس سے ولی عہد کی تصویر تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ایک لڑکی نے 15 ہزار لیگو بلاکس کی مدد سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایک پورٹریٹ تیار کیا ہے۔ لڑکی کا نام ریم عبدالخالق ہے۔ ریم کے مطابق اسے یہ پورٹریٹ تیار کرنے میں 28 روز لگے۔ ریم کا کہنا ہے کہ یہ پینٹنگ اس کا واحد کام نہیں بلکہ اسی طرح کے دیگر کام بھی موجود ہیں تاہم اس حوالے سے مطلوبہ سپورٹ اور حوصلہ افزائی نہیں ملی۔

سعودی لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے کہیں بھی آرٹ کی تعلیم یا تربیت حاصل نہیں کی۔

ریم چاہتی ہے کہ اس کی تخلیق سعودی ولی عہد تک پہنچے۔ پورٹریٹ کا حجم (80 x120)سینٹی میٹر ہے۔