.

سعودی وزیر خارجہ کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ ، کڑے وقت میں ساتھ ہونے کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان بن عبدالله نے امور خارجہ اور بیرون ملک قومی کمیونٹی کے الجزائری وزیر رمطان لعمامرہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر نے باور کرایا کہ ایسے وقت میں جب کہ الجزائر کے کئی علاقوں میں آگ کی لہر پھیلی ہوئی ہے ،،، مملکت سعودی عرب حکومتی اور عوامی سطح پر الجزائر کے ساتھ کھڑی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بات چیت کے دوران میں دونوں ملکوں کے بیچ خصوصی تعلقات اور ان کو مضبوط بنانے کے راستوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مشترکہ دل چسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے۔