.
حج وعمرہ

رمضان اور حج سیزن میں مسجد حرام میں رضاکار ٹیموں کی خواتین سربراہان کے لیے اعزاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد حرام میں خواتین کے رضاکارانہ امور سے متعلق نگرانِ اعلی کی معاون ڈاکٹر العنود العبود نے رواں سال رمضان اور حج سیزن میں شریک رضاکار ٹیموں کی خواتین سربراہان کو اعزاز و اکرام سے نوازا۔

اس موقع پر مسجد حرام کے نگران اعلی کی سکریٹری برائے علمی و فکری امور ڈاکٹر نورہ الذویبی ، خواتین کے امور کی ایجنسی کی بیورو ڈائریکٹر خلود بوصی اور رضاکارانہ کارروائیوں کی انتظامیہ کی سکریٹری وردہ العتیبی بھی موجود تھیں۔

سعودی رضاکار خواتین
سعودی رضاکار خواتین
سعودی رضاکار خواتین
سعودی رضاکار خواتین

ملاقات کے دوران میں خواتین رضاکاروں کی ٹیموں کی جن سربراہان کو اعزازات دیے گئے ان میں ڈاکٹر فاطمہ الشہری، ڈاکٹر نوال خیاط، حسنی زرنوقی، محاسن شعیب اور شریفہ عسیری شامل ہیں۔

سعودی رضاکار خواتین
سعودی رضاکار خواتین

ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر العنود نے مذکورہ خواتین سربراہان کو اظہار تشکر کے سرٹفکیٹس، یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے۔ اس پر تمام خواتین سربراہان نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔