فرانس: امیرِ قطر کے محل میں چوروں کا دھاوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس میں کین کے سیاحتی مقام کے نزدیک چوروں کا ایک گروہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے محل میں گھس گیا۔ گروہ نے جس میں ایک شخص مسلح تھا محل سے ہاتھ کی گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاء قبضے میں لے لیں۔

معاصر عزیز الشرق نیوز کے مطابق باخبر ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمرات کی شب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق چوروں کی تعداد چار تھی۔ واردات کے وقت امیر قطر محل میں موجود نہیں تھے تاہم ان کے گھرانے کے لوگ محل میں تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چوری کی واردات بنا کسی تشدد کے مکمل کی گئی۔ چوروں نے محل میں موجود کسی بھی فرد کے سر پر پستول نہیں رکھی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں