.

یمن: خاتون اور بچی سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صوبے اِب میں موسلادھار بارش کے سبب سیلابی ریلے میں ایک گاڑی کے بہہ جانے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچی جاں بحق ہو گئی جب کہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقے الجعاشن میں پیش آیا۔

مقامی اور میڈیا ذرائع کے مطابق سیلابی ریلا ایک Saloon گاڑی کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا جس میں متعدد خواتین اور بچے سوار تھے۔ اس کے نتیجے میں ایک مقامی خاتون اور اس کی 10 سالہ بھانجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش میں آیا ہے جس میں خواتین کے ایک گروپ کی آہ و بکا سنائی دے رہی ہے۔ ان خواتین کو حادثے میں ڈوب جانے سے بچا لیا گیا تھا۔

اس وڈیو کلپ نے ڈرائیور کی غیر ذمے داری کے حوالے سے غم و غصے کی لہر دوڑا دی کہ اس نے احتیاطی تقاضے پورے نہیں کیے۔ مزید یہ کہ علاقے میں کوئی پُل بھی نہیں ہے تا کہ اس طرح کے مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

یمن کے کئی صوبوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مادی نقصان ہوا ہے۔